گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی ) انتخابات کے بعد تلنگانہ کے حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کے ضمنی انتخاب کے لیے ٹی آر ایس اور کانگریس نے انتخابی مہم میں تیزی پیدا کردی ہے ۔
12 فروری کو ہونے والی
رائے دہی کیلئے دونوں جماعتوں کے لیڈران عوام میں جاکر پارٹی کیلئے مہم چلارہے ہیں ۔
واضح رہے کہ تلنگانہ کے وزیر آبپاشی ہریش راؤ گزشتہ دو ہفتوں سے نارائن کھیڑ میں قیام کئے ہوئے ہیں جہاں انہوں نے کانگریس کے خلاف زبردست مہم چلائی ہے